مالی بجٹ پیش ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، تیل اور گھی کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور (پی این آئی) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ حکومت نے درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت 555 روپے سے بڑھ کر 580 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں بھی 25 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

 

25 روپے کے اضافے کے بعد خوردنی تیل کی قیمت 590 روپے فی لٹر ہو چکی ہے ۔ 8 جون کو بھی درجہ اول کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا ، ہول سیل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد گھی 566 روپے کلو ہوا تھا جبکہ پرچون کے ریٹ میں 24 روپے اضافے کے بعد فی کلو گھی 570 روپے کا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close