اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں درآمدی فونز پر 16 ہزار روپے تک کی لیوی نافذ کرنے کی تجویز دے دی۔فنانس بل میں 30 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 100 روپے، 100 ڈالر تک کے فونز پر 200 روپے جب کہ 200 ڈالر مالیت تک کے درآمدی موبائل فونز پر 600 روپے کی لیوی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 350 ڈالر کے درآمدی فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر کے فونز پر چار ہزار روپے، 700 ڈالر تک کی مالیت کے فونز پر آٹھ ہزار روپے لیوی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے 701 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر 16 ہزار روپے لیوی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں