گاڑیاں بھی مہنگی ہونیوالی ہیں، حکومت نے کتنے سی سی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں 1600 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں صاحب حیثیت طبقے پر ٹیکس کا بوجھ منتقل کرنے کی پالیسی کے تسلسل میں 1600 سی سی سے زیادہ موٹر گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

 

مزید برآں الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کے دو فیصد کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا ، اسی طرح نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح کو موجودہ 100 فیصد بڑھا کر 200 فیصد کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں