پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے، اسٹیٹ بینک نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی مزید کمی ہو گئی ہے۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے 3 جون کو زر مبادلہ ذخائر میں مزید تنزلی ہوئی۔ زر مبادلہ ذخائر 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوکر 15 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.82 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.95 ارب ڈالر رہے۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49.67 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9.22 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں