مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا ، گھی مزید مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا ، گھی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں