کراچی (پی این آئی)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور تیل سے متعلق ادائیگیوں کے سبب امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے
جس کی وجہ سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 202روپے کی سطح عبور کر چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے پر پہنچ گیا ،آئندہ دنوں میں ڈالر کی اڑان مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے مالیاتی ٹاسک فورس کے اجلاس کے پیش نظراور روپے کی قدر میں کمی کو تیل کی ادائیگیوں کی وجہ سے ایک بار پھر روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 200.40روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت200.80روپے سے بڑھ کر 202.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر203روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں