سونا یکدم کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کی چیخیں نکل گئیں

کراچی(پی این آئی)سونا یکدم کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کی چیخیں نکل گئیں۔۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے

 

 

جبکہ10 گرام سونےکی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر بڑھ کر 1854 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں