اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی ، ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے، گھریلو سلنڈر 2581 روپے اور کمرشل سلنڈرکی نئی قیمت 9931 روپے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔
جس کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے مقرر ہوگی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا کردیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے ہوگی۔مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کمی کردی گئی، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931 روپے مقرر کردی گئی ہے۔جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلسل اونچی اڑان کے بعد ڈالر سستا ہونے لگا، رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 199 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 198 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے کمی کے بعد 199 روپے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر 3روپے 1 پیسے سستا ہوا ہے۔ جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 51 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 200 روپے50 پیسے ہوگئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی سو روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی تھی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر202روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203 روپے کی نئی بلند سطح سے تجاوز کر گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں