اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی پاکستان کی عوام کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے اور بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کر دی گئی ہے جس پر پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ معتبر ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے جمع درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے بجلی کا فی یونٹ نرخ آٹھ روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
دس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت بھی ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں