سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی، بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی، بڑی خوشخبری آگئی۔۔ ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 2750 روپےکی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2750 روپےکمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 450 روپےکا ہوگیا ہے

 

جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 2356 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپےہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت6 ڈالرکم ہوکر 1854 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں