ڈالر کی اڑان جاری، 200 روپے سے کتنا اوپر چلا گیا؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ آج جمعرات کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 18 پیسے بڑھ کر 202 روپے 10 پیسے ہوگیا ہے اور آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 201.30 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 201.40 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی۔

یہ بات اہم ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 201.00 روپے سے بڑھ کر 201.30 روپے اور قیمت فروخت 202.00 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 213.00 روپے سے کم ہو کر 212.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 215.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے248.00 روپے سے بڑھ کر 249.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 252.00 روپے پر مستحکم رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close