ڈالر کو فوری قابو کرو، وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم فیصلے کے لیے حکام کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کے حکام کو واضح ہدایات دے دی ہیں کہ ڈالر کی روپے کے مقابلے میں مسلسل پرواز کو روکا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ بشہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق بھی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close