امریکی ڈالر 198روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 197 روپے ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 196.99 روپے ہوگئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close