ڈالربےقابو۔۔ روپےکے مقابلے امریکی کرنسی کی قدرمیں ہوشربا اضافہ، 195کی سطح بھی کراس کر گیا

اسلام آباد(پی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 1.47 اضافے کے ساتھ 194 تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے کے اضافے سے 195.50 پر فروخت کیا جا رہا ہے۔جنرل سیکریٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ آئی ایف پروگرام میں تاخیر بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور دوسرے ممالک سے پیسے نہ آنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

 

’ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں ضروری ہو گیا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں۔‘ظفر پراچہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال اپریل سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے اور اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔واضح رہے کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے اضافے کے ساتھ 194 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں آغاز سے کمی کا رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی کمی رپورٹ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close