اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جب کہ 28 اپریل تا 5 مئی راولپنڈی اسلام آباد میں20 کلوآٹےکا تھیلا 800 روپےمیں فروخت ہورہا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 1520 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ راولپنڈی میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 706 روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا ہے
۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 600 روپے اور پشاور میں 590 روپے مہنگا ہوا جب کہ سرگودھا میں 550، ملتان 530، لاہور اور بنوں 520 ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور بہالپور میں 20 کلو کا تھیلا 500 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ایک ہفتے کے دوران سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 60 روپے تک بڑھی جب کہ حیدرآباد میں 40 اور کوئٹہ میں 20 روپے تک مہنگا ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں