اسلام آباد (پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز۔۔۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے جس میں حکومت کو دو تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مرحلہ وار یا مکمل ختم کرنے کی تجاوید دی ہیں۔
اوگرا نے حکومت کو پہلی تجویز یہ دی ہے کہ پٹرول 31 روپے مہنگا کیا جائے گا جب کہ ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر بڑھائی جائے ۔ اوگرا کی دوسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 45 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 85 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں