لاہور (پی این آئی ) پاکستان میں اس وقت سیاسی صورتحال کافی گرما گرم چل رہی ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کیلئے مطالبات پر عملدرآمد کروانا ہو گا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول مہنگا کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم ہے جس کے باعث 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان بڑھ گیاہے۔
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پٹرول پر سبسڈی کو محدود کیا جائے ، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے ۔پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکاہے ، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد کرنا ہو گا، پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں