اسلام آباد(آئی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کیکنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت جاری پروگراموں پر تیزی سیعمل درآمدکی یقین دہانی کرائی گئی، بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دیگا، اضافی سپورٹ مالی سال 2023 کے لیے فراہم کی جائیگی، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر فنڈنگ دیگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں