ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بھی بڑا ضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قدر میں 1400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 400 روپےہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1200روپے بڑھ کر 115226 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1863 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 189 روپے 66 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close