غریب کی سواری بھی مہنگی ہو گئی،ہنڈا نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکل کی قیمت بڑھا دی گئی

کراچی(پی این آئی) اٹلس ہنڈا کی طرف سے ایک بار پھر اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اعلا ن کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی سستی ترین موٹرسائیکل کی قیمت 1لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ اٹلس ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 2022ءمیں یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے ۔

ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 3ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس سے یہ 99ہزار روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 2ہزار 900روپے کی ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی 70ڈریم کی قیمت3ہزار اضافے سے 1لاکھ 9ہزار 500روپے، ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 3ہزار اضافے سے 1لاکھ 39ہزار 900روپے، سی جی 125کی قیمت 4ہزار اضافے سے 1لاکھ 63ہزار 500روپے، سی جی 125ایس ای کی قیمت 4ہزار روپے اضافے سے 1لاکھ 93ہزار 500روپے، سی بی 125ایف کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 44ہزار 900روپے، سی بی 150ایف کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 900روپے اور سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close