عید الفطر کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان نظر آنے لگا ہے اور اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کر دی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 232 روپے ہوگئی ہے۔ عوامی حلقوں میں اسے حکومت کی طرف سے عید الفطر کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جاسکتی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کرنا پڑے گا۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق شہبازشریف کی نئی حکومت میں عوام کو مزیدریلیف مل سکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری مسترد کردی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close