12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا گیا

لاہور ( آئی این پی )پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن(پاسکو)نے حکومت پاکستان کا مقرر کردہ 12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو)کے مطابق یہ ہدف پاسکو کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں یعنی کٹائی کی تاریخ سے 20 دن کے اندر حاصل کیا گیا ہے- اس وقت پنجاب فوڈ اپنے ہدف کا 78 فیصد، سندھ 45 فیصد اور بلوچستان 8 فیصد تک پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہم اگلی دہائی کی طرف پراعتماد اور امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ہم ترقی کے سفر پر گامزن رہتے ہوئے بطور فراہمیئ￿ خوراک /انتظامیہ برائے ذخائر بہترین خدمات کی فراہمی بھی جاری رکھیں گے۔ اناج کی خریداری اورمحفوظ کرنے کی خدمات جیسے انتہائی مسابقتی میدان میں اندرونِ پاکستان پاسکو کا رول بہت اہم ہے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ہم نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔ہمارے پیش نظر مقصد یہ ہے کہ پاسکوملک پاکستان میں قابلِ قدر ترین کارپوریشنز میں سے ایک قرار پائے۔اِس ضمن میں ہمیں ہماری کارپوریٹ فلسفہ میں سرایت کی ہوئی اخلاقی اقدار سے بھر پور رہنمائی ملتی ہے۔

پاسکو نے اپنے قیام کے بعدگزشتہ چالیس برسوں کے دوران اہم اور ناگزیر کردار ادا کیا۔اپنے مقصد اور دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے پاسکو گندم کے علاوہ دیگر زرعی اجناس کی خریداری کا بھی کام انجام دیتا ہے اورحکومتی پالیسی کے عین مطابق گندم،دھان، چنے، آلو، پیاز یا کسی بھی دوسری مخصوص زرعی اجناس کے لیے حکومت کی مقررکردہ امدادی قیمت کا نفاذ کرتا ہے۔پاسکو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے زیرہدایات سال بھر میں گندم کی کمی کا سامنا کرنے والے صوبہ جات /علاقہ جات کے علاوہ مسلح افواج کو گندم کا اجراء کرتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close