رواں ہفتہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کر گئی، کون کون سی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق حالیہ ہفتے 25اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 24روپے 17پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 8روپے 24پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 5روپے 54پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5روپے 99پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480روپے 22پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط 3روپے 24پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق انڈے 4روپے 88پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21روپے 33پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں