لاہور (پی این آئی) موٹرسائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، سب سے سستی 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت بھی 1 لاکھ روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3 سے 8 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل 3 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 2 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہنڈا کمپنی نے 28 جنوری کو بھی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس لگنے کی وجہ سے کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ سترہ فیصد سیلز ٹیکس سے 15ہزار روپے سے لیکر 44ہزار 500روپے تک اضافہ ہوا۔ ٹیکس لگنے کے بعد سی ڈی 70موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے، سی ڈی ڈریم ایک لاکھ 4500ن روپے، پرائڈر ایک لاکھ 33،500روپے ہو گئی تھی۔ ن سی جی 125 سی سی ایک لاکھ 56ہزار 900روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125ایس ایک لاکھ 88ہزار کی ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں