کراچی یونیورسٹی دھماکہ ، خاتون خودکش بمبار کی آخری ٹوئٹ نے ہر کسی کو کنفیوژ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)جامعہ کراچی میں چینی باشندوں کی وین پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون شاران بلوچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی آخری ٹوئٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شاران بلوچ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اس اکاؤنٹ سے 26 اپریل یعنی کراچی دھماکے والے دن، دوپہر 2 بج کر 10منٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں الوداعی پیغام جاری کیا گیا۔خاتون حملہ آور نے اپنے پیغام میں براہوی زبان میں لکھا ’رخصت اف اوران سنگت‘ جس کا مطلب ہے کہ ’وہ جا رہی ہیں ہیں

، مگر یہ سنگت چلتی رہے گی۔‘جہاں اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے اس پیغام نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹی وہیں کچھ صارفین اس ٹوئٹ کا وقت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ٹوئٹ کی ٹائمنگ کا بغور جائزہ لیا جائے تو جامعہ کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بتاتی ہے کہ دھماکا 2 بج کر 6 منٹ پر ہوا جب کہ ٹوئٹ 2 بج کر 10 منٹ پر کی گئی، اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کے اکاؤنٹ سے’الوداعی ٹوئٹ‘ کس نے کی؟ممکنہ طور پر خاتون نے یہ ٹوئٹ اس وقت پر شیڈول کی ہو یا ہوسکتا ہے کہ ان کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی اور کے زیرِ استعمال ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close