خریداروں کی موجیں ہی موجیں، عید سے قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)خریداروں کی موجیں ہی موجیں، عید سے قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہے۔

 

10گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر 1لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر کم ہو کر 1907 ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں