پشاور(پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے رواں سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے باعث مارکیٹ میں دس روپے ، بیس روپے ، پچاس روپے ، سو روپے ، پانچ سو روپے ، ایک ہزار روپے والے نئے کرنسی کے نوٹوں کی گڈی بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں قصہ خوانی ، خیبر بازار ، صدر ، ہشتنگری ، سمیت دیگر مقامات پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے تاجروں نے اسے اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے فریش نوٹوں کے لئے پالیسی سے بینکوں کو آگاہ کر دیا ہے ،
بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹ رواں سال جاری نہیں کئے جا ئینگے تاہم ڈیلر کے پاس موجودہ پہلے سے سٹاک کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے ، دس روپے والے کرنسی کے نئے نوٹ 1200سے 1500روپے کے درمیان میں ، بیس روپے والے 2200سے 2500کے درمیان میں فروخت ہو رہے ہیں ۔جبکہ بینکوں میں موجود پہلے سے سٹاک کرنسی کے نوٹوں کوعملے نے آپس میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں