پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہوئی تو پیٹرول کتنا مہنگا ہو جائیگا؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت خزانہ اور پٹرولیم ڈویژن تیل کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر غور کر رہی ہیں جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 20روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھاتی تو اسے مئی اور جون کے مہینوں کے لیے سبسڈی کی مد میں 96ارب روپے دینے پڑیں گے۔

 

 

جو حکومت برداشت نہیں کر سکتی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی طرف سے ڈیزل کی قیمت 119روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت ساڑھے 83روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے یہ سمری مسترد کر دی تھی۔ تاہم اب پٹرولیم ڈویژن اس فیصلے کو ریورس کرنے پر غور کر رہی ہے۔حکومتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں یکساں 20روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کے بعد گاہے بگاہے قیمتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے بتدریج سبسڈی ختم کی جائے گی اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں