وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کی پیٹرول مہنگا کرنے کی شرط تسلیم کرلی

واشنگٹن(پی این آئی)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں