سونا اتنا سستا ہو گیا کہ خریداروں کی موجیں ہی لگ گئیں، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پی این آئی) سونا اتنا سستا ہو گیا کہ خریداروں کی موجیں ہی لگ گئیں، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار700 روپے ہو گئی۔

 

10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 288 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں