واشنگٹن (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خام تیل 5.66ڈالر سستا ہو کر 101.95ڈالر ہو گیا ہے۔جبکہ لندن برینٹ آئل 6فیصد سستا ہو کر 107.11ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔
اسی سلسے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مہنگے داموں پیٹرول خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے،انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ دنوں میں مشکل فیصلے لینے ہوں گے اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں