کراچی ، بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے جس پر سماعت 27 اپریل ہوگی۔کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close