اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میںپہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 181.55 سے بڑھ کر 181.90 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلسل ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ،ماہرین اقتصادیات نے پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کی تعریف کی،نئی حکومت بننے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کم ہوچکی ہے عمران حکومت کے آخری دنوں میں ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں