فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہو گیا؟۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے بڑھ گئی ہے۔

جس کے بعد فی تولہ قدر ایک لاکھ 31 ہزار 600 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 112826 روپے ہوگیا ہے، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1974 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close