کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100روپے کم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھا ایک لاکھ 30ہزار 600روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونے کا بھائو 86روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11ہزار968روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 4ڈالر کم ہوکر 1974ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں