بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔

نیپرا کے مطابق فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے فیصلہ پر اختلافی نوٹ میں کہاکہ ایل این جی کی قلت سے صارفین پرایک ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا

،ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا ۔ رفیق شیخ نے کہاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بروقت ایل این جی منگوائی جاسکتی تھی ۔ممبرا سندھ نیپرا کے مطابق بہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کی بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے۔ بجلی کی خرید و فروخت کی معاہدے کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی خریداری پر تحفظات کااظہار کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close