اسلام آباد(آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ہے۔ ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔
پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کرکے بھی ورکنگ تیارکی گئی ہے۔ جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔
دوسری ورکنگ کے تحت لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16اپریل سے ہوگا.اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی ورکنگ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں