کراچی (پی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سرکاری اداروں میں ہفتہ وار تعطیل دو کی بجائے ایک کرنے اور اوقات کار نئے مقرر کیے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت پر بینک آج صبح 8 بجے کھل گئے، وفاقی حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 تا 3 بجے تک ہونگے۔
رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ پیر تا جمعرات، ہفتے کو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا1 بجے تک ہوگی۔ رمضان میں جمعے کو بینکنگ اوقات کار صبح 8 سے 1 بجے تک ہونگے۔ اسٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق رمضان میں جمعے کو پبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہونگے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں