سونے کی قیمت بھی مسلسل گرنے لگی، فی تولہ سونا 1400روپے سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت بھی مسلسل گرنے لگی، فی تولہ سونا 1400روپے سستا ہو گیا۔۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکرایک لاکھ 11ہزار 453 روپے پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 1955 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں