کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی خبر فیک قرار دے دی۔سوشل میڈیا پر روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس کو اب مرکزی بینک نے فیک قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پاکستان ڈیجیٹل اکانٹ سے رقوم نکلوانے کی خبر درست نہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صرف اپریل میں پاکستان میں مزید 86 ملین ڈالرز کی ترسیلاتِ زر کی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران کل ترسیلاتِ زر چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں