اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے
جبکہ10 گرام سونے کی قدر 772 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہو گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں