عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے تو دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پاکستان کے اندر بھی قیمت پر اثر انداز ہو گی اور قیمتوں میں کمی کا رجحان نظر آ سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں