سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی)ملکی تاریخ میں سونےکا بھاؤ بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 800 روپےکا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونےکی قیمت686 روپے اضافے سے 1لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہو گئی۔

 

ملکی تاریخ میں سونےکی یہ بلند ترین قدر ہے، اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونےکی بلند ترین قدر تھی۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر1926 ڈالرفی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں