عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخی کمی ہو گئی، فی کلو انتہائی سستی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخی کمی ہو گئی، فی کلو انتہائی سستی کر دی گئی۔۔۔ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 40روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

 

 

مارکیٹ میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ کم ہونے پرقیمت کم ہوئی اور آنے والے دنوں میں قیمت میں مزید حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 467 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1796 روپےکمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close