گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر لاکھوں روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا

کراچی (پی این آئی)پاک سوزوکی نے 2022 کے دوران دوسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمپنی 19 جنوری 2022 میں بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔کمپنی کی جانب سی660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب وہ 13 لاکھ 6 ہزار روپے کی بجائے 14 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

 

اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 29 ہزار روپے بڑھا دیئے گئے ہیں اب یہ 15 لاکھ 46 ہزار روپے کے بجائے 16 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل اب 17 لاکھ 47 ہزار روپے کی بجائے 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی یعنی اس کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔جہاں تک بات ہی1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی تو اس کی قیمت میں ایک لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح یہ اب 18 لاکھ 77 ہزار روپے کے بجائے 20 لاکھ 19 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی ہے اب یہ 19 لاکھ 75 ہزار کی بجائے 21 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہیاوراس طرح وہ 21 لاکھ 58 ہزار روپے کے بجائے 23 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

 

اسی طرح 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جو کہ کافی زیادہ ہے اس طرح یہ اب 20 لاکھ 30 ہزار روپے کے بجائے 22 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور اب خریدار اسے 22 لاکھ 44 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 74 ہزار روپے میں خریدے گے۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت بھی 2 لاکھ 40 ہزار روپے بڑھا دی گئی اور اب وہ 24 لاکھ 22 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 62 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل فروری 2022 میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں