لاہور (پی این آئی) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کو ملک بھر میں نووا گروپ کے پراجیکٹس کے حقوق حاصل ہوں گے اس مقصد کے لیے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور اور نووا گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کی تقریب آج منعقد ہوئی، تقریب میں پانچ سو سے زائد اسٹیٹ ایجنٹس موجود تھے۔
ریا گولف کلب میں منعقد ہونے والی تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں زاہد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ لاہور ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان میں اسٹیٹ ایجنٹس کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس نے نووا گروپ کے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے منصوبوں کو آگے لے کر چلنے کا معاہدہ کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال نے تعمیرات کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا خاص طور پر ذکر کیا جو پاکستان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کے لیے بڑے بریک تھرو کا باعث بنے گی۔ لاہور میں تعمیر کی جانے والی “نووا ون” پاکستان میں تعمیر ہونے والی ایسے منصوبوں کے لیے مشعل راہ بنے گی۔ چوہدری جنید افضال نے دنیا کے بہتری بلڈنگ ڈیزائنرز میں سے ایک ڈاکٹر مارکو کاسا مونٹی کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا انہوں نے لاہور کے لیے “نووا ون” کو اس انداز میں ڈیزائن کیا ہے کہ کہ وہ لاہور کی عمارتوں میں منفرد نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد “نووا ون” لاہور شہر کی ایک بڑی شناخت کے طور پر نمایاں ہو کر سامنے آئے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر میاں طلعت نے لاہور میں “نووا ون” کی تعمیر کو شہر کی کاروباری عمارتوں میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف لاہور شہر بلکہ صوبہ پنجاب کی کاروباری برادری کے لیے کشش اور فخر کا باعث ہو گا جو ان کے کاروبار کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
نووا گروپ کی طرف سے ایسو سی ایشن کے ساتھ اس معاہدے کو تعمیراتی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل اور نووا گروپ کے لیے فخر کا باعث قرار دیا گیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے شاندار عشائیے کا اہتمام بھی اہتمام کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں