وزیراعظم آج قوم سے اہم خطاب کرینگے

اسلامم آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اپوزیشن جماعتوں کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ایم کیو ایم قیادت نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close