ایک بار پھر چینی بیرون ملک بیچنے کا پلان

اسلام آباد (پی این آئی)شوگر انڈسٹری کے قابل اعتماد ذرائع نے کہا ہے کہ آزمودہ برادر ملک چین پاکستان سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں سو ڈالر فی ٹن زیادہ قیمت پر چینی خریدنے کو تیار ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق چین پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کو متوازن بنانے کیلئے عالمی منڈی کی قیمت سے بھی کم و بیش سو ڈالر چینی خریدنے کی پوزیشن میں ہے۔ جب شوگر انڈسٹری آف پاکستان کے ان باخبر ذرائع سے پوچھا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کے فی ٹن ریٹ کیا ہیں

تو انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 573ڈالر تک چلے گئے ہیں۔ پاکستان اگر دس لاکھ ٹن چینی کم سے کم ہی ایکسپورٹ کرے تو اسے چھ سو کروڑ روپے کا زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے اور چین چونکہ عالمی منڈی سے سو ڈالر کے لگ بھگ زیادہ قیمت پر برادر ملک پاکستان سے چینی 670ڈالر فی ٹن خریدے تو پاکستان کو 8 سو کروڑ روپے کا زرمبادلہ ملے گا۔دوسری جانب پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے

جبکہ ایک سال کے دوران چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75لاکھ ٹن ہوگی جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن اضافے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ اضافی چینی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81روپے فی کلو گرام ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close