کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، حکومت نے نئی قیمتیں مقرر کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دے دی، خوردنی تیل اورگھی کی قیمتوں میں ریلیف اپریل اور مئی کیلئے دیا گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی ماہانہ قیمتیں نہایت غیرمستحکم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا

 

جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسروبختیار، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی ماہانہ خوردہ قیمتیں نہایت غیرمستحکم ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہیں۔جنوری میں قیمتوں میں تقریباً 1351 ڈالر فی ٹن نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کا پام آئل کی قیمتوں میں اضافے اور رمضان میں متوقع کمی سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلہ کیا اس حوالے سے وزیر خزانہ نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دی ہے۔اعلامیہ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ کا اقدام مختصر مدت کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا مقصد صارفین کو خوردنی تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، گھی اور کھانے کے تیل کی ملک کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمدات پر منحصر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں