سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ، کنواروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ، کنواروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 

جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 740 روپے پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں